ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں رکشہ یونین کا احتجاج: اضافی فیس کو واپس لینے کا مطالبہ

بھٹکل میں رکشہ یونین کا احتجاج: اضافی فیس کو واپس لینے کا مطالبہ

Mon, 23 Jan 2017 20:31:05    S.O. News Service

بھٹکل:23/جنوری  (ایس او نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت جہاں عوام پر بوجھ لاد رہی ہے وہیں سواریوں کو پروانہ دینے اور انشورنس کی فیس میں اضافہ کرتے ہوئے حکومت ہمارے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔ اس سلسلے میں فوری اقدامات کرتے ہوئے دونوں کی اضافی فیس کو واپس لینے کی مانگ کرتے ہوئے رکشامالکان اورڈرائیور سنگھ بھٹکل اور مرڈیشور کے ممبران نے پیر کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے مرکزی حکومت کے نام میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سواریوں کے انشورنس کی فیس میں بھی 200فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لائسنس کی تجدیدکاری فیس اور پرمٹ فیس بھی زیادہ کی گئی ہے۔ مرکزی حکومت اس طرح آٹورکشا اور دیگر سواریوں پر بہت بڑا بوجھ ڈالتے ہوئے غریب آٹو ڈرائیوروں اور مالکان کا نقصان کررہی ہے۔ بھٹکل میں آٹو رکشا نقل و حمل کا اہم ذریعہ ہیں۔ آٹوڈرائیوروں کا خیال رکھتے ہوئے ان کی فلاح وبہبودی کے لئے مختلف منصوبہ جات کو جاری کرنے کے بجائے مرکزی حکومت سواریوں کے رجسٹریشن، لائسنس، انشورنس کی فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ کرتے ہوئے غریبوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔ حکومت غریب ڈرائیوروں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اضافی فیس کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ نے میمورنڈم قبول کیا۔ اس موقع پر سنگھا کے صدر وینکٹیش نائک، شری دھر نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: